کیف ۔26اگست (اے پی پی):یوکرین میں بین الاقوامی برطانوی خبر رساں ادارے "رائٹرز " کا سٹاف ممبر ہوٹل پر بمباری میں ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ سٹاف ممبر حالیہ بمباری کے دوران لاپتہ سمجھا جا رہا تھا جبکہ جنگ کو کور کرنے پر مامور دیگر دو سٹاف ممبر زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے تھے۔رائٹرز کے مطابق ہوٹل پر یہ بمباری مشرقی یوکرین میں کارماٹورسک میں ہوئی ، جہاں بین …
یوکرین ، ہوٹل پر روسی بمباری کے باعث ایک صحافی ہلاک، دو زخمی

مزید خبریں
کیف ۔26اگست (اے پی پی):یوکرین میں بین الاقوامی برطانوی خبر رساں ادارے "رائٹرز ” کا سٹاف ممبر ہوٹل پر بمباری میں ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ سٹاف ممبر حالیہ بمباری کے دوران لاپتہ سمجھا جا رہا تھا جبکہ جنگ کو کور کرنے پر مامور دیگر دو سٹاف ممبر زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے تھے۔رائٹرز کے مطابق ہوٹل پر یہ بمباری مشرقی یوکرین میں کارماٹورسک میں ہوئی ، جہاں بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے چھ سٹاف ممبران قیام کر رہے تھے۔ ہوٹل پر یہ حملہ ہفتہ کے روز کیا گیا تھا۔
خبر رساں ادارے کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارا ایک ساتھی گنتی میں کم تھا۔ جبکہ دو کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ جبکہ باقی سٹاف ممبران موجود تھے کیونکہ ہم نے فوری طور پر سب کی گنتی کی تھی اور سب سے رابطے کر لیے تھے۔ مزید معلومات کے لیے ہم نے مقامی حکام سے بھی رجوع کر لیا۔ہم اس دوران اپنے رفقاء اور ان کے اہل خانہ سے ان کی مدد کے لیے بھی رابطے میں رہے اور اہل خانہ کو جب بھی مزید معلومات کی ضرورت ہوگی ہم انہیں دیتے رہیں گے۔
ڈونیٹسک کے گورنر واڈیم فلاشکن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹیلی گرام’ کی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ روسیوں نے کارماٹورسک کو نشانہ بنایا ہے۔ جس میں ایک صحافی لاپتہ اور دو زخمی ہوگئے تھے۔ انہی میں سے ایک بعدازاں ہلاک ہو گیا تھا۔ موقع پر جا کر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس حکام بھی کام کر رہے ہیں۔روسی وزارت دفاع نے اس واقعے پر تبصرے کا فوری طور پر جواب نہیں دیا ہے۔







