گورنرسندھ نے سینئر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا حلف لیا

133

کراچی۔ 26 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سینئر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدہ کا حلف لیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق حلف برداری کی سادہ مگرپروقارتقریب گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی۔تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، وکلاءبرادری کے رہنما سمیت دیگر بھی شریک تھے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی چھٹیوں کے دوران سینئر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو بحیثیت قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اپنے فرائض انجام دیں گے۔