سرحد پر اسرائیلی فوج کی مسلسل موجودگی قبول نہیں کریں گے، مصر

قاہرہ ۔27اگست (اے پی پی):مصر نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے ساتھ اپنی سرحد پر اسرائیلی افواج کی مسلسل موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔ العربیہ نے ایک اعلیٰ سطحی مصری ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ بندی کو یقینی بنانے کی کوششوں میں ایک اہم ثالث قاہرہ نے تمام فریقوں سے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ تزویراتی اہمیت کی حامل …

قاہرہ ۔27اگست (اے پی پی):مصر نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے ساتھ اپنی سرحد پر اسرائیلی افواج کی مسلسل موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔ العربیہ نے ایک اعلیٰ سطحی مصری ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ بندی کو یقینی بنانے کی کوششوں میں ایک اہم ثالث قاہرہ نے تمام فریقوں سے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ تزویراتی اہمیت کی حامل فلاڈیلفیا راہداری کے ساتھ کسی بھی اسرائیلی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔