پاکستان اورامریکاکے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جولائی کے دوران نموریکارڈ

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):پاکستان اورامریکاکے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جولائی کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جولائی میں امریکا کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8.21 فیصد اورامریکاسے درآمدات میں 6.060فیصدکااضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2024میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو476.017ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 8.21فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں امریکا کوبرآمدات سے ملک …

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):پاکستان اورامریکاکے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جولائی کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جولائی میں امریکا کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8.21 فیصد اورامریکاسے درآمدات میں 6.060فیصدکااضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2024میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو476.017ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 8.21فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو439.89ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں امریکا کوبرآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر7.26فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

جون میں امریکا کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 443.78ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں بڑھ کر476.017ملین ڈالرہوگیا۔مالی سال 2024میں امریکا کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 5.432 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ میں امریکا سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر6.060فیصدکااضافہ ہواہے، جولائی میں امریکا سے درآمدات کاحجم185.055ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی میں 174.48ملین ڈالرتھا،جون کے مقابلہ میں جولائی میں امریکا سے درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر36.23فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، جون میں امریکا سے درآمدات پر135.83ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مالی سال 2024میں امریکاسے درآمدات کامجموعی حجم1.876ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

 

مزید خبریں