ٹرنباگو نائٹ رائیڈرزکی ٹیم ویمنز کیریبین پریمیئر لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی

ٹرینیڈاڈ۔28اگست (اے پی پی):ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز ویمنز ٹیم کیریبین پریمیئر لیگ کے چھٹے میچ میں دفاعی چیمپئن بارباڈوس رائلز ویمنز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ، بارباڈوس رائلز ویمنز کی ٹیم پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی تھی،ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز ویمنز نے بارباڈوس رائلز ویمنز ٹیم کی طرف سے ملنے والے 131 رنز کا ہدف 19.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان …

ٹرینیڈاڈ۔28اگست (اے پی پی):ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز ویمنز ٹیم کیریبین پریمیئر لیگ کے چھٹے میچ میں دفاعی چیمپئن بارباڈوس رائلز ویمنز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ، بارباڈوس رائلز ویمنز کی ٹیم پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی تھی،ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز ویمنز نے بارباڈوس رائلز ویمنز ٹیم کی طرف سے ملنے والے 131 رنز کا ہدف 19.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی بلے باز جمائمہ روڈریگز کو ناقابل شکست نصف سنچری سکور کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،

دفاعی چیمپئن بارباڈوس رائلز کی اوپننگ بلے باز چماری اتھاپتھو کے 70رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔بدھ کو برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے ڈبلیو سی پی ایل کے چھٹے میچ میں دفاعی چیمپئن بارباڈوس رائلز ویمنزٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناکر ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز ویمنز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 131 رنز کا ہدف دیا۔ بارباڈوس رائلز کی اوپننگ بلے باز چماری اتھاپتھو کے 70رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ۔ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی شیخا پانڈے ،شمیلیا کونل اور شمارارام ناتھ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز ویمنز ٹیم نے مطلوبہ 131 رنز کا ہدف 19ویں اوورز کی چوتھی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر نہ صرف حاصل کرلیابلکہ فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی بلے باز جمائمہ روڈریگز ناقابل شکست 59 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ واضح رہے کہ فائنل میچ میں بھی ٹرنباگونائٹ رائیڈرز اور دفاعی چیمپئن بارباڈوس رائلز کی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔