لاہور۔28اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بدھ کو لاہور میں دربار حضر ت داتا گنج بخش پر حاضری دی،ایڈ منسٹر یٹر اوقاف داتا دربار شاہد حمید ورک اور مینجر اوقاف داتا دربار جمیل شیخ نے ان کا استقبال کیا۔اس مو قع پرگورنر فیصل کریم کنڈی نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی،فاتحہ خوانی کی اور لنگر تقسیم کیا۔ مفتی فیصل جماعتی نے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لئے دعا کروائی۔