میڈرڈ۔29اگست (اے پی پی):آئرلینڈ کے سائیکلسٹ ایڈی ڈنبر نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا۔27 سالہ آئرش سائیکلسٹ ایڈی ڈنبر کی یہ ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 79 واں ایڈیشن سپین میں جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔آئرلینڈ کے سائیکلسٹ ایڈی ڈنبر نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ اپنے …
آئرلینڈ کے سائیکلسٹ ایڈی ڈنبرنے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا

مزید خبریں
میڈرڈ۔29اگست (اے پی پی):آئرلینڈ کے سائیکلسٹ ایڈی ڈنبر نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا۔27 سالہ آئرش سائیکلسٹ ایڈی ڈنبر کی یہ ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 79 واں ایڈیشن سپین میں جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔آئرلینڈ کے سائیکلسٹ ایڈی ڈنبر نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ اپنے نام کیا ۔
بیلجیئم کے سائیکل سوار کوئنٹن ہرمنزنے ریس کے گیارہوں مرحلے میں دوسری،برطانوی سائیکلسٹ میکس پول نے تیسری ،ایکواڈور کے سائیکل سوار جوناتھن نارویز نے چوتھی جبکہ ہسپانوی سائیکل سوار ارکو فرنینڈزنے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس سپین میں جاری ہے ۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ پیڈرون سے پیڈرون تک پہاڑی ٹریک پر 166.5کلو میٹر پر محیط تھا جس کو 27 سالہ آئرش سائیکلسٹ ایڈی ڈنبر نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
آئرش سائیکلسٹ ایڈی ڈنبر نے گیارہویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 44 منٹس اور 52سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کے سائیکل سوار کوئنٹن ہرمنزنے ریس کے گیارہوں مرحلے میں دوسری،برطانوی سائیکلسٹ میکس پول نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ آسٹریلیا کے سائیکل سوار بین الیگزینڈر او کونرنے چھٹا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ریڈ جرسی پر قبضہ حاصل کیا تھا جو تاحال برقرار ہے ۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21 مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل3304.3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس21ستمبر کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوگی۔








