ہسپانوی فٹ بال لیگ،الاویزاور اتھلیٹک بلباؤ نے اپنے میچ جیت لئے

میڈرڈ۔29اگست (اے پی پی):الاویزاور اتھلیٹک بلباؤ کی ٹیموں نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں اپنے میچ جیت لئے۔ الاویزکی ٹیم نے ریئل سوسائیڈ کی ٹیم کو 1-2 گول سے شکست دی جبکہ اتھلیٹک بلباؤ کی ٹیم نے اپنے میچ میں سخت مقابلے کے بعد ویلنسیا کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرایا۔ سپینش لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ریئل ایرینا سان سیباسٹین میں کھیلے گئے …

میڈرڈ۔29اگست (اے پی پی):الاویزاور اتھلیٹک بلباؤ کی ٹیموں نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں اپنے میچ جیت لئے۔ الاویزکی ٹیم نے ریئل سوسائیڈ کی ٹیم کو 1-2 گول سے شکست دی جبکہ اتھلیٹک بلباؤ کی ٹیم نے اپنے میچ میں سخت مقابلے کے بعد ویلنسیا کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرایا۔ سپینش لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ریئل ایرینا سان سیباسٹین میں کھیلے گئے میچ میں الاویزکی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ریئل سوسائیڈ کی ٹیم کو 1-2 گول سے شکست دی ۔

الاویزکی ٹیم کی جانب سے آسیر وللیبری اور ٹونی مارٹنیز نے ایک ایک گول کیا جبکہ ریئل سوسائیڈ کی جانب سے واحد گول بریس مینڈیز نے سکور کیا۔ سان میمس بلباؤ میں کھیلے گئے میچ میں اتھلیٹک بلباؤ اور ویلنسیا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں اتھلیٹک بلباؤ کی ٹیم نے اپنے میچ میں سخت مقابلے کے بعد ویلنسیا کی ٹیم کو 0-1 گول سے مات دی۔ اتھلیٹک بلباؤ کی ٹیم کی طرف سے واحد گول بینات پرادوس نے میچ کے 45 ویں منٹ پر سکور کیا ۔