فیصل بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 77 فیصد کااضافہ

208
Faisal Bank Limited
Faisal Bank Limited

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):فیصل بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 77 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔

بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق جنوری سے لے کر جون 2024 تک کی مدت میں فیصل بینک کو 13.56 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک کو 7.66 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ سال کے پہلے 6 ماہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 8.9 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 5.1 روپے تھی۔

کیلنڈر سال کی دوسری سہ ماہی میں بینک کو 6.95 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 60 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک کو 4.35 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ سال کی دوسری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 4.6 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سا ل کی اسی مدت میں 2.9 روپے تھی۔