اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):ملک میں گاڑیوں کی درآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں گاڑیوں کی درآمدات پر143.74ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 3.18فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں گاڑیوں کی درآمدات پر139.30ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔جون میں گاڑیوں کی درآمدات پر137.55ملین ڈالر اورگزشتہ مالی سال کے دوران 1.365ارب ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں گاڑیوں کے مکمل یونٹس کی درآمدات کاحجم 8.195ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی میں 5.65ملین ڈالرتھا۔
مکمل ناک ڈائون یونٹس کی درآمدات پر123.58ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجو گزشتہ سال جولائی میں 123.042ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 میں آٹوپارٹس کی درآمدات پر9.037ملین ڈالرخرچ ہوئے۔ جون میں آٹوپارٹس کی درآمدات پر6.35ملین ڈالر اورگزشتہ مالی سال کے دوران 77.075 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔