سیمنٹ کی صنعت میں 2.5 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری سے پیداوار میں 60 فیصد اضافہ ہوگا، رپورٹ

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) سیمنٹ کی صنعت میں 2.5 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جس سے سیمنٹ تیار کرنے والی مقامی صنعت کی پیداوار میں 60 فیصد اضافہ ہوگا۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبہ میں کان کنی کیلئے 14 کمپنیوں کو لائسنسز جاری کئے ہیں جس سے ملک میں سیمنٹ کی صنعت کی ترقی اور فروغ میں مدد ملے گی۔ …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) سیمنٹ کی صنعت میں 2.5 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جس سے سیمنٹ تیار کرنے والی مقامی صنعت کی پیداوار میں 60 فیصد اضافہ ہوگا۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبہ میں کان کنی کیلئے 14 کمپنیوں کو لائسنسز جاری کئے ہیں جس سے ملک میں سیمنٹ کی صنعت کی ترقی اور فروغ میں مدد ملے گی۔ کے پی کے محکمہ معدنیات و کان کنی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے صوبہ میں سیمنٹ کی صنعتوں کے قیام اور پہلے سے موجود صنعتوں کی پیداواری استعداد میں اضافہ کیلئے لائسنسز جاری کئے ہیں جس کے تحت صنعت میں 2.5 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کی جائے گی

Leave a Reply