کراچی ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 53.58 پوائنٹس کے اضافے سے 47942.95 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 4 ارب 6 کروڑ 66 لاکھ 92 ہزار 210 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 16 لاکھ 82 ہزار 400 حصص کی مندی رہی۔ تاہم تجارتی حجم میں 35 …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 53.58 پوائنٹس کے اضافے سے 47942.95 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 53.58 پوائنٹس کے اضافے سے 47942.95 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 4 ارب 6 کروڑ 66 لاکھ 92 ہزار 210 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 16 لاکھ 82 ہزار 400 حصص کی مندی رہی۔ تاہم تجارتی حجم میں 35 کروڑ 21 لاکھ 94 ہزار 937 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 47900 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 53.58 پوائنٹس کے اضافے سے 47942.95 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 80.89 پوائنٹس کی تیزی سے 25499.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔








