اقوام متحدہ۔ 11 اپریل (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوٹریز نے 19سالہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو لڑکیوں کی تعلیم کے لئے خدمات پر یو این ”میسنجر آف پیس“ کا اعزاز عطا کیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی اقوام متحدہ کا یہ اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر ترین شخصیت بن گئی ہیں۔ انہوں نے 2014ءمیں امن کا نوبل انعام 17 سال کی عمر میں …
ملالہ یوسفزئی اقوام متحدہ کا اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر ترین شخصیت بن گئیں

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 11 اپریل (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوٹریز نے 19سالہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو لڑکیوں کی تعلیم کے لئے خدمات پر یو این ”میسنجر آف پیس“ کا اعزاز عطا کیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی اقوام متحدہ کا یہ اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر ترین شخصیت بن گئی ہیں۔ انہوں نے 2014ءمیں امن کا نوبل انعام 17 سال کی عمر میں حاصل کیا تھا اور امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی کم عمر ترین شخصیت کا اعزاز بھی ملالہ یوسفزئی کے پاس ہے۔ ملالہ یوسفزئی کو اعزاز دینے کے لئے ٹرسٹی شپ کونسل چیمبر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔








