رسالپور۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے وژن کے مطابق مشترکہ خوشحالی ہمارا مشن ہے ، پاکستان خطے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستان کا مضبوط دفاع ہمارا عزم ہے ۔ منگل کو پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی گریجوایشن …
وزیر اعظم محمد نواز شریف کا پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
رسالپور۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے وژن کے مطابق مشترکہ خوشحالی ہمارا مشن ہے ، پاکستان خطے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستان کا مضبوط دفاع ہمارا عزم ہے ۔ منگل کو پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی گریجوایشن پاسنگ آﺅٹ کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ پی اے ایف اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے والے کیڈٹس مبارکباد کے مستحق اور آج کا دن ان کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گرایجویشن مکمل کرنے والے کیڈٹس آج کی تقریب کو کبھی نہیں بھلا سکتے اور یہ لمحہ ان کی زندگی میں دوبارہ نہیں آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں سخت محنت جاری رکھنی چاہیے اور ہماری کامیابیوں میں سخت محنت کا ثمر شامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ کے کندھوں پر دفاع وطن کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ملک کی سلامتی اور تحفظ کے لئے ہمارے ہیروز کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ کو قوم کے اعتماد پر پورا اترنا ہو گا جبکہ دور حاضر کی جدید ٹیکنالوجی کے باعث آپ پر مزید اضافی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ آپ کو اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھناچاہیے تاکہ اپنے کیریئر میں مزید کامیابیاں حاصل کرسکیں۔ انہوںنے کہاکہ ملکی فضائی حدود کا تحفظ آپ کی ذمہ داری ہے ۔








