سعودی وزیرخارجہ کی جرمن ہم منصب سے ملاقات، غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

104

ریاض ۔6ستمبر (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جرمنی کی ہم منصب اینالینا بیئرباک نے ملاقات کے دوران غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس پی اے کے مطابق استقبالیہ تقریب میں دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی أمور اور معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور بحران کے حل کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔

ملاقات میں جرمنی میں سعودی عرب کے سفیرشہزادہ عبد اللہ بن خالد بن سلطان ، وزارت خارجہ کے سیکرٹری برائے سیاسی أمور ڈاکٹر سعود الساطی اور مغربی أمور کے ذمہ دار خالد السبیعی بھی موجود تھے۔