غزہ میں پولیو ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز ، ایک لاکھ 87ہزاربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے

رام اللہ ۔6ستمبر (اے پی پی):غزہ میں پولیو ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق غزہ میں جاری مہم کے تحت اب تک 187,000 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے)نے کہا ہے کہ ویکسینیشن غزہ کے رفح اور خان یونس میں شروع ہوئی، …

رام اللہ ۔6ستمبر (اے پی پی):غزہ میں پولیو ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق غزہ میں جاری مہم کے تحت اب تک 187,000 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے)نے کہا ہے کہ ویکسینیشن غزہ کے رفح اور خان یونس میں شروع ہوئی، یہ دونوں علاقے جنگ میں اسرائیل کی طرف سے بمباری کے دو علاقوں اور دوسرے علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے دسیوں ہزار بے گھر افراد کی میزبانی کر رہے ہیں۔

’انروا‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیو ویکسینیشن مہم آج غزہ کے جنوبی علاقوں میں منتقل ہو گئی ہے۔ انروا کی ٹیمیں خان یونس میں کام کررہی ہیں اور بچوں کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس نازک وقت میں خاندانوں اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی حفاظت کے لیے علاقے میں جنگی وقفوں کا احترام کرنا ضروری ہے۔