اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا ہے کہ وہ مسلم دنیا سے متعلق دیرینہ تنازعات فلسطین اور جموں و کشمیر کے حل کے لئے یکجان ہو کر فعال کردار ادا کرے،یہ دونوں ہمارے دلوں کے بہت قریب ہیں اور ہماری مسلسل توجہ کے متقاضی ہیں ۔ وہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر …
صدر مملکت ممنون حسین کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا ہے کہ وہ مسلم دنیا سے متعلق دیرینہ تنازعات فلسطین اور جموں و کشمیر کے حل کے لئے یکجان ہو کر فعال کردار ادا کرے،یہ دونوں ہمارے دلوں کے بہت قریب ہیں اور ہماری مسلسل توجہ کے متقاضی ہیں ۔ وہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد سے بات چیت کررہے تھے جنہوںنے منگل کو یہاں ایک وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے ان کے پہلے دورہ پاکستان پر خیر مقدم کرتے ہوئے او آئی سی اور اسلامی ممالک کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کو حقیقت کا روپ دینے کے سلسلہ میں اظہار یکجہتی کو سراہا ۔ انہوںنے او آئی سی کی جانب سے اپنے خصوصی نمائندہ برائے جموں و کشمیر کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے لئے بھارتی حکومت سے سہولت فراہم کرنے کے تقاضا کے بارے میں حالیہ اقدام کو سراہا۔








