اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے تنازعہ کشمیر کے حل میں امریکہ کے کلیدی کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں نئی امریکی انتظامیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں معاونت کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرے گی جو جنوبی ایشیاءکے خطے میں امن کی راہ …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا ”اے پی پی“ کو خصوصی انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے تنازعہ کشمیر کے حل میں امریکہ کے کلیدی کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں نئی امریکی انتظامیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں معاونت کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرے گی جو جنوبی ایشیاءکے خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے یہ بات ”اے پی پی“ کے نمائندہ خصوصی زاہد حمیدی کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے امریکہ بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے جو اس نے ابھی تک ادا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت پوری دنیا اس تنازعہ کے باعث عالمی امن اور خطہ میں استحکام کو لاحق خطرہ سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے پیشرفت دیکھنے کے خواہاں ہیں جو خطے میں امن و ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور امریکہ سمیت پوری دنیا اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران جنوبی ایشیاءمیں امن و سلامتی کے مسئلہ کو حل کرنے میں معاونت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور بعد ازاں ان کے نائب صدر مائیک پنسی اور رواں ماہ اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے بھی اسی قسم کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے بارے میں فکر مند ہے۔ نکی ہیلی نے یہ بھی تجویز دی تھی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے عمل میں بھی شریک ہو سکتے ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل میں معاونت کے حوالے سے مختلف ممالک کی طرف سے ثالثی کی کاوشوں کا ہمیشہ خیرمقدم کیا ہے۔








