صدر مملکت ممنون حسین کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی سینیٹ کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ڈیفنس اسٹڈیز ایک اہم اور حساس شعبہ ہے جس کی تعلیم کے لئے خصوصی مہارت کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اہم خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو ان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ڈیفنس اسٹڈیز ایک اہم اور حساس شعبہ ہے جس کی تعلیم کے لئے خصوصی مہارت کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اہم خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو ان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاءاﷲ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے تعلیمی میدان میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی کارکردگی کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ ادارے کی فیکلٹی کو مزید مستحکم بنایا جائے۔ انہوں نے این ڈی یو کی سینیٹ سے سبکدوش ہونے والے ارکان کی خدمات کو سراہا اور کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر جنید زیدی اور جناح وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر سمیت چھ نئے ارکان کا خیر مقدم کیا گیا۔

Leave a Reply