نیب اور پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب اور پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت نیب میں نئے بھرتی ہونے والے 96 تفتیشی افسران کو پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں جدید خطوط پر تربیت دی جائے گی۔ مفاہمت کی یادداشت پر نیب ہیڈ کوارٹرز میں دستخط …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب اور پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت نیب میں نئے بھرتی ہونے والے 96 تفتیشی افسران کو پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں جدید خطوط پر تربیت دی جائے گی۔ مفاہمت کی یادداشت پر نیب ہیڈ کوارٹرز میں دستخط کئے گئے۔ نیب نے 3 جولائی 2016ءکو 97 تفتیشی افسران کی این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کے لئے اشتہار دیا تھا جس کے جواب میں 94 ہزار 165 درخواستیں موصول ہوئیں۔ جانچ پڑتال کے بعد 80 ہزار 377 امیدواروں کو تحریری ٹیسٹ کے لئے 4 ستمبر 2016ءکو بلایا گیا۔ اس کے بعد 5 نومبر 2016ءکو نفسیاتی ٹیسٹ لیا گیا۔ نیب کی محکمہ جاتی سلیکشن کمیٹی کی جانچ پڑتال کے بعد شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کے 20 جنوری 2017ءکو کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں انٹرویو لئے گئے۔

Leave a Reply