وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ایوان بالا میں جواب

اسلام آباد ۔11 اپریل(اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریڈیو اور پی ٹی وی میں آرٹسٹوں کی 20 ہزار روپے کی ادائیگیاں تین ماہ میں کردی جائیں گی۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان اور سینیٹر محسن عزیز کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے لئے کام …

اسلام آباد ۔11 اپریل(اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریڈیو اور پی ٹی وی میں آرٹسٹوں کی 20 ہزار روپے کی ادائیگیاں تین ماہ میں کردی جائیں گی۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان اور سینیٹر محسن عزیز کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے لئے کام کرنے والے فنکاروں‘ موسیقاروں ‘ گلوکاروں اور مصنفین کو ادائیگیوں کے لئے لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی میں بھی عدم ادائیگیوں کا معاملہ ان کے نوٹس میں لایا گیا ہے۔ ٹی وی میں بھی 20 ہزار روپے تک کی ادائیگی تین ماہ میں ہو جائے گی جبکہ اس سے اوپر کی ادائیگیاں بجٹ کے بعد ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اب کنٹریکٹ کی مدت کا بھی تعین کیا جارہا ہے جو پہلے نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ پچھلی ادائیگیاں کرکے اگلی ادائیگیاں مخصوص مدت کے اندر ہوں۔

Leave a Reply