وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا سینیٹ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دیئے جانے کے معاملے پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔11 اپریل(اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے خلاف مقدمے میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں‘ پچھلے ساڑھے تین ماہ سے اس کے خلاف بھارت کے ایماءپر پاکستان میں دہشت گردی اور عدم استحکام سے دوچار کرنے کا مقدمہ چل رہا ہے، پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والے اندرونی اور بیرونی عناصر کے …

اسلام آباد ۔11 اپریل(اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے خلاف مقدمے میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں‘ پچھلے ساڑھے تین ماہ سے اس کے خلاف بھارت کے ایماءپر پاکستان میں دہشت گردی اور عدم استحکام سے دوچار کرنے کا مقدمہ چل رہا ہے، پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والے اندرونی اور بیرونی عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی‘ پاکستان اپنی سرزمین کے چپے چپے کا دفاع کرے گا۔ منگل کو ایوان بالا میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دیئے جانے کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ میں را کے افسر کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا گیا۔ پچھلے ساڑھے تین ماہ سے اس کے خلاف بھارت کے ایماءپر پاکستان میں دہشت گردی اور عدم استحکام سے دوچار کرنے کا مقدمہ چل رہا ہے۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے اسے موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ سات دن میں کلبھوشن اپیل کر سکتا ہے۔

Leave a Reply