مراکش میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث گیارہ افراد جاں بحق،9 لاپتہ ہوگئے

150
Heavy rains
Heavy rains

رباط ۔9ستمبر (اے پی پی):مراکش میں شدید بارشوں اور سیلاب سے11 افراد جاں بحق اور 9 لاپتہ ہو گئے۔شنہوا نے مراکش کی وزارت داخلہ کے ترجمان راشد ال خلفی کی میڈیا بریفنگ کے حوالے سے بتایا کہ ٹاٹا صوبے میں7 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ، مزید چار مرنے والوں میں ایک غیر ملکی شہری بھی شامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ لاپتہ افراد کا تعلق ٹاٹا، ایراچیڈیا اور تاروڈنٹ صوبوں سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے مقامی رہائشیوں اور زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ غیر مستحکم موسم کی وجہ سے انتہائی احتیاط برتیں اور حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔