دمشق۔9ستمبر (اے پی پی):شام کے صوبے حامہ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں4افراد شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے شام کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے گزشتہ رات لبنان کے شمال کی طرف سے صوبہ حامہ میں متعدد فوجی تنصیبات کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں 3 افراد شہید اور 15 زخمی ہو گئے ، مادی نقصانات کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
شام کی فضائی دفاعی فورسز نے جوابی کارروائی کے دوران کچھ اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا ۔ بعد ازاں حامہ کے ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر مہر یونس نے کہا کہ حملے میں چار افراد شہید اور 15 افراد زخمی ہوئے۔ حکومت کے حامی شام ایف ایم ریڈیو نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں حامہ کے مغربی دیہی علاقوں میں مسیف وادی العیون شاہراہ کے ساتھ شہری املاک اور پاور گرڈ کو بھی نقصان پہنچا۔