ماسکو ۔ 11 اپریل (اے پی پی)روس کی برآمدی گندم کے بھاﺅ میں معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ ساڑھے بارہ فیصد پروٹین کی حامل گندم کی رواں ماہ میں سپلائی کے سودے 188 ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ طے ہوئے جو کہ گزشتہ ہفتے سے ایک ڈالر زیادہ ہے۔روسی کسان نئے سیزن کے لئے 1.2ملین ایکٹر رقبے پر گندم کاشت کر چکے ہیں اور کاشت کا یہ سلسلہ ابھی …
روس کی برآمدی گندم کے بھاﺅ میں معمولی اضافہ

مزید خبریں
ماسکو ۔ 11 اپریل (اے پی پی)روس کی برآمدی گندم کے بھاﺅ میں معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ ساڑھے بارہ فیصد پروٹین کی حامل گندم کی رواں ماہ میں سپلائی کے سودے 188 ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ طے ہوئے جو کہ گزشتہ ہفتے سے ایک ڈالر زیادہ ہے۔روسی کسان نئے سیزن کے لئے 1.2ملین ایکٹر رقبے پر گندم کاشت کر چکے ہیں اور کاشت کا یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔روس جولائی 2016 سے اپریل 2017 کے دوران 28.7 ملین ٹن اجناس بر آمد کر چکا ہے جن میں 22.2 ملین ٹن گندم شامل ہے۔روس کی مقامی مارکیٹ کے لئے تیسرے درجے کی گندم 169 ڈالر فی ٹن ہے۔








