ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان میں گریجویشن تقریب

رسالپور ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان میں منگل کو137 جنرل ڈیوٹی پائلٹ،83 انجینئرنگ ،93 ائیر ڈیفنس، 18 اےڈمنسٹریشن اینڈ سپیشل ڈیوٹیز اور 02 لاجسٹکس کورسزکی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف مہمان خصوصی تھے۔ مہمانِ خصوصی کی اکیڈمی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ان کا خیر مقد م کیا۔ گورنر خیبر پختونخوا …

رسالپور ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان میں منگل کو137 جنرل ڈیوٹی پائلٹ،83 انجینئرنگ ،93 ائیر ڈیفنس، 18 اےڈمنسٹریشن اینڈ سپیشل ڈیوٹیز اور 02 لاجسٹکس کورسزکی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف مہمان خصوصی تھے۔ مہمانِ خصوصی کی اکیڈمی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ان کا خیر مقد م کیا۔ گورنر خیبر پختونخوا ، اقبال ظفر جھگڑا، وفاقی وزیر دفاع ، خواجہ محمد آصف بھی اس موقع پر موجود تھے۔پاک فضائیہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تقریب میں کل 113 ایوی ایشن کیڈٹس گریجویٹ ہوئے۔ مہمانِ خصوصی نے گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس کو برانچ کا نشان اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔مہمان خصوصی نے نمبر 1سکواڈرن کو اکیڈمی کے چیمپین سکواڈرن ہونے پر قائداعظم بینر سے نوازا۔کالج آف فلائنگ ٹریننگ میں بہترین کارکردگی کی چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ سارجنٹ ذیشان حمیدنے حاصل کی۔جبکہ ایو ی ایشن کیڈٹ سکواڈرن انڈر آفیسر نوشیروان علی نے کالج آف فلائینگ ٹریننگ میں مجموعی طو ر پر بہترین کارکردگی کی اعزازی شمشیر حاصل کی ۔

Leave a Reply