غزہ اور مصر کے درمیان سرحد کا کنٹرول دوبارہ لینے پر بات جاری ہے، یورپی یونین

برسلز ۔10ستمبر (اے پی پی):یورپی یونین کے خارجہ اور سلامتی امور کے نمائندے جوزف بوریل نے کہا ہےکہ غزہ اور مصر کے درمیان سرحد کا کنٹرول دوبارہ لینے پر بات کر رہےہیں۔ اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہاکہ یونین اس معاملے کو دیکھ رہی ہے اور سرحدی نگرانی کے مشن کو دوبارہ شروع کرنے پر بات چیت کر رہی ہے۔ مقصد اسرائیلی جنگی کارروائیوں سے متاثرہ غزہ کے …

برسلز ۔10ستمبر (اے پی پی):یورپی یونین کے خارجہ اور سلامتی امور کے نمائندے جوزف بوریل نے کہا ہےکہ غزہ اور مصر کے درمیان سرحد کا کنٹرول دوبارہ لینے پر بات کر رہےہیں۔ اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہاکہ یونین اس معاملے کو دیکھ رہی ہے اور سرحدی نگرانی کے مشن کو دوبارہ شروع کرنے پر بات چیت کر رہی ہے۔ مقصد اسرائیلی جنگی کارروائیوں سے متاثرہ غزہ کے باشندوں کو پٹی سے نکالنا اور انہیں طبی امداد فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونین مذاکرات کر رہی ہے تاکہ اس کا بارڈر مانیٹرنگ مشن جو مصر اور غزہ کی سرحد پر کئی سالوں سے تعینات تھا واپس آ کر ایک کراسنگ پوائنٹ کھول سکے اور اس کراسنگ پوائنٹ کے ذریعے امداد نہ ملنے والے زخمیوں کو نکالا جا سکے۔

انہوں نے غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی تک پہنچنے کے عزم کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر صرف ایک چیز جو حاصل کی جانی چاہیے وہ جنگ بندی ہے۔ انہوں نے جنگ بندی تک پہنچنے میں تاخیر پر بھی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج سنتے ہیں کہ جنگ بندی ہونے والی ہے، پھر اگلے دن کہا جاتا ہے کہ یہ کل ہوجائے گی۔

مزید خبریں