سعودی عرب میں جی سی سی کا روس، بھارت اور برازیل کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے لیے اجلاس منعقد

ریاض ۔10ستمبر (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کا 161 واں وزارتی اجلاس پیر کو ریاض میں ہوا ہے جس کی صدارت قطری وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کی۔ایس اے پی کے مطابق اجلاس کے موقع پر جی سی سی نے روس، انڈیا اور برازیل کے ساتھ سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے لیے تین الگ الگ وزارتی اجلاس کیے تاکہ تعاون کے نئے …

ریاض ۔10ستمبر (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کا 161 واں وزارتی اجلاس پیر کو ریاض میں ہوا ہے جس کی صدارت قطری وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کی۔ایس اے پی کے مطابق اجلاس کے موقع پر جی سی سی نے روس، انڈیا اور برازیل کے ساتھ سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے لیے تین الگ الگ وزارتی اجلاس کیے تاکہ تعاون کے نئے افق کھولے جا سکیں۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی مشترکہ وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ن الگ الگ وزارتی اجلاس کیے تاکہ تعاون کے نئے افق کھولے جا سکیں۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی مشترکہ وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں جی سی سی، روس کے وزارتی اجلاس میں تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔روس، یوکرین بحران اور اسے سیاسی طور پر حل کرنے کی بین الاقوامی کوششوں اورعالمی امن و سلامتی کے حصول کی تمام کوششوں کی سپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں اقصادی تعاون بڑھانے، بین الاقوامی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے علاوہ متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور اور کثیر الجہتی کاموں پر مشترکہ تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ فلسطین، اسرائیل تنازع صرف فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی حل ہو سکتا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر خطے میں امن کا حصول ناممکن ہے۔اجلاس میں جی سی سی اوربھارت کے درمیان مشترکہ ایکشن پلان اور دیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں، بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول کےلیے دوطرفہ اور کثیر الجہتی رابطے بڑھانے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے زور دیا کہ مشترکہ وزارتی اجلاسوں کا مقصد ممالک اور تنظیموں کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کےلیے فریقین کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا تسلسل ہے۔انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ جی سی سی کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے فوری اور مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے زور دیا کہ مشترکہ وزارتی اجلاسوں کا مقصد ممالک اور تنظیموں کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کےلیے فریقین کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا تسلسل ہے۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ جی سی سی کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے فوری اور مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے زور دیا کہ’ مشترکہ وزارتی اجلاسوں کا مقصد ممالک اور تنظیموں کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔انہوں نے کہا ’یہ ملاقات دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کےلیے فریقین کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا تسلسل ہے۔انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ جی سی سی کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے فوری اور مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

 

مزید خبریں