زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری میں بین الاقوامی اداروں کا کردار بہت اہم رہا ہے، فصلوں کی زیادہ پیداوار کا دارومدار معیاری اور تصدیق شدہ بیج پر ہے، وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری میں بین الاقوامی اداروں یو …
زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری میں بین الاقوامی اداروں کا کردار بہت اہم رہا ہے، وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن

مزید خبریں
زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری میں بین الاقوامی اداروں کا کردار بہت اہم رہا ہے، فصلوں کی زیادہ پیداوار کا دارومدار معیاری اور تصدیق شدہ بیج پر ہے، وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری میں بین الاقوامی اداروں یو ایس ایڈ اور سمٹ کا کردار بہت اہم رہا ہے۔ مختلف فصلوں سے زیادہ پیداوار کا دارومدار معیاری اور تصدیق شدہ بیج پر ہے، فصلوں کی نئی اقسام متعارف کروا کر اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے پیداوار میں نمایاں اضافہ کی گنجائش موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو قومی زرعی تحقیقاتی مرکز (این اے آر سی) میں مکئی کی فصل کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں مکئی کی پیداوار کے لیے سفارشات مرتب کرنا ہے تا کہ ملک میں مکئی کے کسانو ں کے مسائل کا حل نکالا جا سکے اور ملک میں مکئی کی پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔








