وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل کا بھارت کی طرف سے 12پاکستانی قیدیوں کی رہائی روکنے پر شدید تشویش کا اظہار

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) انسانی حقوق کے وفاقی وزیر سینٹر کامران مائیکل نے بھارت کی طرف سے 12پاکستانی قیدیوں کی رہائی روکنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جن کو وطن واپسی کے لئے بھی کلیئر کر دیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے بھارتی جیلوں میں قید ان پاکستانیوں کی رہائی پر زور دیا ہے جنہوں نے آج رہا ئی پانا تھی اور انہوں …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) انسانی حقوق کے وفاقی وزیر سینٹر کامران مائیکل نے بھارت کی طرف سے 12پاکستانی قیدیوں کی رہائی روکنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جن کو وطن واپسی کے لئے بھی کلیئر کر دیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے بھارتی جیلوں میں قید ان پاکستانیوں کی رہائی پر زور دیا ہے جنہوں نے آج رہا ئی پانا تھی اور انہوں نے اپنی سزا بھی پوری کر لی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے ۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کامران مائیکل نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے خلاف بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور واضح کیا کہ یہ اقدام قانون کے مطابق نہیں ہے یہ قانون اور انصاف کی بنیادی اقدار کی خلاف ورزی ہے ۔ کامران مائیکل نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے نام نہاد چیمپین کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ہر سطح پر بے نقاب کرتا رہے گا ۔

Leave a Reply