37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںدنیا نے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی قانونی حیثیت کو تسلیم کر...

دنیا نے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی قانونی حیثیت کو تسلیم کر لیا،حسن روحانی

- Advertisement -

تہران۔ 16 مئی (اے پی پی) ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دنیا نے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی قانونی حیثیت کو تسلیم کر لیا ہے۔ایرانی ذرایع ابلاغ کے مطابق تہران میں بیرون ملک تعینات ایرانی سفیروں کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ دنیا نے تسلیم کر لیا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں عالمی قوانین اور ضابطوں کے مطابق انجام پا رہی ہیں۔ صدر نے کامیاب ایٹمی مذاکرات کے نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ عشروں کے دوران شاید ہی کوئی ملک ہو گا جس نے انتہائی پیچیدہ معاملات میں بڑی طاقتوں سے کامیاب مذاکرات کیے ہوں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=5019

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں