کراچی ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 307.12 پوائنٹس کے اضافے سے 48250.07 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 36 ارب 8 کروڑ 67 لاکھ 80 ہزار 676 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 1 کروڑ 62 لاکھ 69 ہزار 460 حصص کی تیزی رہی۔ تاہم تجارتی حجم …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 307.12 پوائنٹس کے اضافے سے 48250.07 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 307.12 پوائنٹس کے اضافے سے 48250.07 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 36 ارب 8 کروڑ 67 لاکھ 80 ہزار 676 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 1 کروڑ 62 لاکھ 69 ہزار 460 حصص کی تیزی رہی۔ تاہم تجارتی حجم میں 2 کروڑ 52 لاکھ 79 ہزار 424 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 48000، 48100 اور 48200 پوائنٹس کی تین بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 307.12 پوائنٹس کے اضافے سے 48250.07 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 185.47 پوائنٹس کی تیزی سے 25684.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔








