اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مارچ 2017 کے دوران محصولات وصولی میں 16.2 فیصد کے ریکارڈ اضافہ پر ایف بی آر کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے رواں مالی سال کے محصولات کا ہدف حاصل کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔ وہ ایف بی آر کے سینئر حکام کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ رواں …
اسحاق ڈار نے مارچ 2017 کے دوران محصولات وصولی میں 16.2 فیصد کے ریکارڈ اضافہ پر ایف بی آر کو سراہا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مارچ 2017 کے دوران محصولات وصولی میں 16.2 فیصد کے ریکارڈ اضافہ پر ایف بی آر کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے رواں مالی سال کے محصولات کا ہدف حاصل کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔ وہ ایف بی آر کے سینئر حکام کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران 2258 ارب روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا پہلے آٹھ ماہ کے دوران شارٹ فال ملکی معیشت کے مختلف شعبوں برآمدات اور زراعت کے لئے دی گئی مراعات اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مکمل بوجھ عوام تک منتقل نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایف بی آر اس کمی پر قابو پا لے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے میکرو اکنامک استحکام کے بعد بلند شرح نمو کے حصول پر توجہ مرکوز کی ہے اور اس سلسلے میں محصولات کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔








