راولپنڈی ۔ 11 اپریل (اے پی پی) دہشتگردی میں ملوث مزید 2 خطرناک دہشتگردوں کو ساہیوال جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق محمد شاہد عمر ولد زمان خان تحریک طالبان پاکستان کا متحرک کارکن تھا، یہ مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیو ویکسینیشن ٹیم، غیر سرکاری تنظیموں کے افراد اور سویلین پر حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔ …
دہشتگردی میں ملوث مزید 2 خطرناک دہشتگردوں کو ساہیوال جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 11 اپریل (اے پی پی) دہشتگردی میں ملوث مزید 2 خطرناک دہشتگردوں کو ساہیوال جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق محمد شاہد عمر ولد زمان خان تحریک طالبان پاکستان کا متحرک کارکن تھا، یہ مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیو ویکسینیشن ٹیم، غیر سرکاری تنظیموں کے افراد اور سویلین پر حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔ ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کرنے پر فوجی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی جبکہ دوسرا دہشتگرد فضل حق ولد شاہ داب تحریک طالبان پاکستان کا اہم رکن تھا، یہ پولیس افسران کو اغواءاور اعضاءکاٹنے، معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں براہ راست ملوث تھا، جس کے نتیجے میں شہری عبدالوہاب، پولیس کانسٹیبل سیف الرحمان شہید ہوئے۔ ٹرائل کورٹ میں اعتراف جرم کرنے پر اسے فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ منگل کو ساہیوال جیل میں دونوں دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی ہے۔








