وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سعودی عرب کےلئے پاکستان کے نامزد سفیر وائس ایڈمرل ریٹائرڈ حشام بن صدیق کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر وائس ایڈمرل ریٹائرڈ حشام بن صدیق نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دو برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے خدمات سرانجام دینا بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ اسلامی ورثہ اور …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر وائس ایڈمرل ریٹائرڈ حشام بن صدیق نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دو برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے خدمات سرانجام دینا بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ اسلامی ورثہ اور تعاون پر مبنی شراکت داری کی طویل تاریخ رکھتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے، امید ہے کہ نئے سفیر پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے ہرممکن کوششیں کریں گے۔ اس موقع پر نامزد سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کا فروغ ان کی اولین ترجیح ہو گی اور وہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کریں گے۔

Leave a Reply