وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک متوازن خارجہ پالیسی رکھتا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یمن کے تنازعے میں مداخلت نہ کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالت نے قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک متوازن خارجہ پالیسی رکھتا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یمن کے تنازعے میں مداخلت نہ کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالت نے قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے آئین و قانون کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی و انتہا پسندی سمیت تخریبی کاروائیوں میں ملوث رہا ہے جس کا اس نے خود بھی اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بہادر مسلح افواج ملک بھر سے دہشت گردی و انتہا پسندی کا کامیابی سے خاتمہ کر رہی ہیں۔

Leave a Reply