اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے لیکن کسی کو بھی اپنے ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ہمسائیوں کے …
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے لیکن کسی کو بھی اپنے ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ہمسائیوں کے ساتھ ہمارے پرامن تعلقات کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اور نہ ہی ہم کسی کو پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں کی منصوبہ بندی کی اجازت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور امن شانہ بشانہ نہیں چل سکتے۔ اگر بھارت امن کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے تو اسے پاکستان میں دہشت گردی کی کفالت کو روکنا ہوگا۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے اور ہمارے قومی ادارے بھی مضبوط ہو رہے ہیں جو ایک مثبت پیشرفت ہے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کی سزا کا فیصلہ ملکی آئین و قانون کے مطابق کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ کلبھاشن یادیو نے خود پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔








