اسلام آباد ۔11اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے منگل کویہاں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں فلم کلب کا باقاعدہ افتتاح چین کی فلم ”پوسٹ مین ان دی ماﺅنٹین“ کی نمائش سے کیا۔ فلم کلب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام سے تعلقات اور رابطے چار نسلوں تک پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے …
وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا پی این سی اے میں فلم کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔11اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے منگل کویہاں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں فلم کلب کا باقاعدہ افتتاح چین کی فلم ”پوسٹ مین ان دی ماﺅنٹین“ کی نمائش سے کیا۔ فلم کلب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام سے تعلقات اور رابطے چار نسلوں تک پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی شہد سے زیادہ میٹھی‘ ہمالیہ سے زیادہ اونچی ‘سمندروں سے زیادہ گہری اور سٹیل سے زیادہ طاقتور ہے، پاکستان میں چین کی فلموں کی نمائش سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ہر آنے والے دن مستحکم ہو رہی ہے‘آج دونوں ممالک کی دوستی ایک حقیقت ہے اور ےہ کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان کئی نسلوں تک رابطے اور تعلقات بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ پاکستان میں پہلی فلم اینڈ براڈ کاسٹنک پروڈکشن پالیسی لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین سے اس شعبے میں تجربے سے استفادہ کرسکتاہے، چین کی فلموں کی نمائش کا مقصد چین کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو مزید وسعت دینا ہے۔








