وزیراعظم محمد نواز شریف کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی دفاع کے حوالے سے پاک بحریہ کا کردار نہایت اہم ہے، حکومت پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ استعداد میں مزید اضافے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوںنے یہ بات پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کی صبح وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی دفاع کے حوالے سے پاک بحریہ کا کردار نہایت اہم ہے، حکومت پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ استعداد میں مزید اضافے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوںنے یہ بات پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کی صبح وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو پاکستان نیوی سے متعلق پیشہ وارانہ امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے مادر وطن کی سمندری حدود کے دفاع میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔

Leave a Reply