اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام وفاقی وزراتِ تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے ہدایت کےمطابق کتاب میلوں اوربچّوں کوکہانی سنانے کی تقریبات کاسلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلہ میں علی گڑھ ہائیر سیکنڈری پبلک سکول گلبرگ تھری،لاہور میں کتاب میلہ اورکہانی سنانے کی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔تقریب میں معروف ناول نگار، افسانہ نگار اور کہانی کار کنول بہزاد نےنیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے شائع کردہ اپنی کتاب ”پھولوں بھرا راستہ“سےایک دلچسپ اورسبق آموز کہانی سنائی ۔
تقریب کی نظامت نازیہ رحمٰن نےکی ۔ کنول بہزاد نےاپنے خوبصورت اوردل میں اتر جانے والےانداز سےبچّوں کوکہانی سنائی اورایک خوبصورت سماں باندھ دیا۔ بچّوں نےبہت جوش و جذبے اوردلچسپی سےکہانی سُنی اورخوشی کااظہار کیا۔