وزیر اعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیر اعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں سے متعلق امور اور ملک کی موجودہ سلامتی و سرحدی صورتحال پر بات چیت ہوئی اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کی …

وزیر اعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں سے متعلق امور اور ملک کی موجودہ سلامتی و سرحدی صورتحال پر بات چیت ہوئی

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں سے متعلق امور اور ملک کی موجودہ سلامتی و سرحدی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔آرمی چیف نے وزیراعظم کو جاری آپریشن "ردالفساد” پر پیشرفت بارے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے آپریشن "ردالفساد” کی کامیابیوں پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے ملک میں امن کے حصول کے قومی مقصد کے لئے پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں پر اس کے کردار کو سراہا۔

Leave a Reply