اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کے طلباءکو خصوصی اسکالر شپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ ای سی کے زیر اہتمام ہر سال بیس طلبہ کووظائف دیئے جائیں گے اس کے علاوہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کوبیرون ملک پی ایچ ڈی کے لیے وظائف …
صدر مملکت ممنون حسین کا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کے طلباءکو خصوصی اسکالر شپ دینے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کے طلباءکو خصوصی اسکالر شپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ ای سی کے زیر اہتمام ہر سال بیس طلبہ کووظائف دیئے جائیں گے اس کے علاوہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کوبیرون ملک پی ایچ ڈی کے لیے وظائف بھی دیئے جائیں گے۔صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں ینگ لائرز بلوچستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے احمر بلال صوفی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کو ترقی دیکر ملک کے باقی حصوں کے برابر لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔گوادر پورٹ اور دیگر منصوبوں میں بلوچستان کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں دی جائیں گی۔گوادر میں پانی کی ضروریات پوری کرنے کےلیے منصوبوں پر کام جاری ہے۔بلوچستان کے نوجوانوں کو چینی زبان سکھانے کے لیے "نمل” جلد گوادر میں کیمپس قائم کرےگی۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے نمل کے کیمپس کے قیام کے لیے ایوان صدر نے خطیررقم فراہم کی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل تابناک ہے ، یہ صوبہ بہت ترقی کرے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی راہداری بلوچستان کا بنیادی حصہ ہے اس کا سب سے زیادہ فائدہ بھی بلوچستان کو ہوگا اور ملازمتوں میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے نوجوان قائدانہ کردار ادا کریں۔








