اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 68 ہزار روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 68 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,458 …
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,700 روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 68 ہزار روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 68 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,458 روپے کے اضافے کے بعد 228,309 روپے سے بڑھ کر 229,767 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 209,283 روپے سے بڑھ کر 210,620 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,950 روپے اور 2,529.14 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,577 ڈالر سے بڑھ کر 2,587 ڈالر ہو گئی۔








