بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی ہلاکت کیلئے دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے،وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا ٹی وی انٹرویو اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی ہلاکت کیلئے دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بھی مقبوضہ کشمیر میں …
وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا ٹی وی انٹرویو

مزید خبریں
بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی ہلاکت کیلئے دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے،وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا ٹی وی انٹرویو
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی ہلاکت کیلئے دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ او آئی سی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کو ہلاک اور انہیں زخمی کر رہی ہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت پاکستان میں بھی دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں، جس کے بعد اسے موت کی سزا سنائی گئی ہے۔








