حکومت ملک کو دہشت گردی سے پاک ملک بنانے کے لئے کوشاں ہے،آپریشن ضرب عضب اور ردالفسادکی بدولت شدت پسندی میں کمی آرہی ہے ، شیخ روحیل اصغر

اسلام آباد ۔13 اپریل (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغرکا کہنا ہے کہا موجودہ حکومت ملک کو دہشت گردی سے پاک ملک بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگر کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجحات میں ملک کو دہشتگردی سے پاک ملک بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں چھپے دہشتگردوں …

اسلام آباد ۔13 اپریل (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغرکا کہنا ہے کہا موجودہ حکومت ملک کو دہشت گردی سے پاک ملک بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگر کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجحات میں ملک کو دہشتگردی سے پاک ملک بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں چھپے دہشتگردوں کو نکال کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اسی لیے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد شروع کئے گئے ہیں جس کی بدولت ملک بھر میں شدت پسندی میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ شیخ روحیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں اور بہترین پالیسیوں کے باعث ملک میں جلد امن کی صورتحال بحال ہو جائے گی۔

Leave a Reply