وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے برطانوی دارالامراءکے رکن لارڈ قربان حسین کی ملاقات ۔ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،طارق فاطمی اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔یہ بات انہوں نے برطانوی دارالامرا کے رکن …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے برطانوی دارالامراءکے رکن لارڈ قربان حسین کی ملاقات

مزید خبریں
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے برطانوی دارالامراءکے رکن لارڈ قربان حسین کی ملاقات ۔ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،طارق فاطمی
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔یہ بات انہوں نے برطانوی دارالامرا کے رکن لارڈ قربان حسین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے گزشتہ چار سال کے دوران انسداد دہشت گردی،اقتصادی ترقی اور جمہوری استحکام میں پاکستان کی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا۔لارڈ قربان حسین کو علاقائی امن و استحکام اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کی غرض سے پاکستان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔معاون خصوصی نے برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان بالخصوص مسئلہ کشمیر سے متعلق حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا۔لارڈ قربان حسین نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور حکومت کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔








