بڑے بڑے لوگ بجلی چوری میں ملوث ہیں اور بل ادا نہیں کرتے،خواجہ آصف

اسلام آباد ۔13 اپریل(اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بڑے بڑے لوگ بجلی چوری میں ملوث ہیں اور بل ادا نہیں کرتے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جہاں 22,22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی بات کرتے ہیں وہ اپنے فیڈر بتائیں ہم بتائیں گے کہاں کہاں بجلی چوری …

اسلام آباد ۔13 اپریل(اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بڑے بڑے لوگ بجلی چوری میں ملوث ہیں اور بل ادا نہیں کرتے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جہاں 22,22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی بات کرتے ہیں وہ اپنے فیڈر بتائیں ہم بتائیں گے کہاں کہاں بجلی چوری ہوتی ہے اور کتنے بڑے بڑے نام ہیں جو بجلی چوری کرتے ہیں۔ کروڑوں روپے ٹیوب ویلوں کے بل کی مد میں ادا نہیں کرتے ہیں۔ پورے پاکستان کے فیڈرز کی فہرست اور ریکوری کی تفصیلات ایوان میں بتائیں گے۔ اس موقع پر سید نوید قمر نے کہا کہ ہمارے دور میں بھی ریکوری نہیں ہوتی تھی تو ذمہ دار ہم ہوتے تھے۔ جو بل نہیں دے رہا اس کی بجلی کاٹ دیں۔

Leave a Reply