39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکولمبین پولیس نے پانامہ کی سرحد کے قریب سے کروڑوں ڈالر مالیت...

کولمبین پولیس نے پانامہ کی سرحد کے قریب سے کروڑوں ڈالر مالیت کی 8 ٹن کوکین پکڑلی

- Advertisement -

بگوٹا ۔ 16 مئی (اے پی پی) کولمبیا کی پولیس نے پانامہ کی سرحد کے قریبی علا قہ سے کروڑوں ڈالرز مالیتی 8 ٹن کوکین پکڑلی۔ پیر کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ کوکین بندرگاہ کے ٹربو نامی علاقہ میں کیلوں کے ایک زرعی فارم میں چھپائی گئی تھی جس کی مالیت عالمی منڈی میں تقریباً 240 ملین ڈالرز بنتی ہے۔ پولیس نے چھاپہ کے دوران تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ واضح رہے کہ کولمبیا کوکین کی تیاری کا گڑھ ہے جہاں ایک اندازہ کے مطابق سالانہ 442 ٹن کوکین تیارہوتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=5050

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں