اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) نائیجر میں پاکستان کے ناظم الامور کے کے احسن واگن نے براعظم افریقہ کی سب سے بلند ترین چوٹی کیلی منجارو سر کر لی۔کیلی منجارو کی چوٹی تنزانیہ میں سطح سمندرسے19341فٹ کی بلندی پر ہے۔جمعرات کودفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کے کے احسن نے اپنی کامیابی کو بانیان پاکستان کے نام کیا ہے جنہوں نے 77سال قبل قائد اعظم محمد علی …
نائیجر میں پاکستان کے ناظم الامور کے کے احسن واگن نے براعظم افریقہ کی سب سے بلند ترین چوٹی کیلی منجارو سر کر لی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) نائیجر میں پاکستان کے ناظم الامور کے کے احسن واگن نے براعظم افریقہ کی سب سے بلند ترین چوٹی کیلی منجارو سر کر لی۔کیلی منجارو کی چوٹی تنزانیہ میں سطح سمندرسے19341فٹ کی بلندی پر ہے۔جمعرات کودفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کے کے احسن نے اپنی کامیابی کو بانیان پاکستان کے نام کیا ہے جنہوں نے 77سال قبل قائد اعظم محمد علی جناح کی متحرک اور سحر انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ ملک کے قیام کا فیصلہ کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ناظم الاامور نے31مارچ 2017ءکو مقامی وقت 8بجکر 30منٹ پر افریقہ کی بلند ترین چوٹی پر قدم رکھا۔ کیلی منجارو نیشنل پارک اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کے مطابق کے کے احسن افریقہ کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے پہلئے پاکستانی سفارتکار ہیں۔اگر چہ چوٹی انتہائی دشوار گزار ہے لیکن احسن نے اپنے حوصلے اور ولولے سے یہ کامیابی حاصل کی۔








