اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے امپیریل انٹرنیشنل سکول اور کالج کے سالانہ سپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ 2025ءتک پاکستان کا شمار دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں ہوگا، پی ڈبلیو سی کے شمارے کے مطابق اگر پاکستان اسی رفتار سے ترقی کرتا رہا تو …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا سالانہ سپورٹس گالا سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے امپیریل انٹرنیشنل سکول اور کالج کے سالانہ سپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ 2025ءتک پاکستان کا شمار دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں ہوگا، پی ڈبلیو سی کے شمارے کے مطابق اگر پاکستان اسی رفتار سے ترقی کرتا رہا تو 2030 تک پاکستان کا شمار دنیا کی 20 مضبوط معیشتوں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مادی وسائل اور ذہنی سوچ کا درست استعمال ہی ہمیں ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے، شکایات کرنے والے نہیں کام کرنے والے زندگی میں کامیاب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ملک پر بے جا تنقید کا خاتمہ کرتے ہوئے مثبت پہلو کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہو گا۔ تنقید کرکے دانشوری کا تاثر ڈالنے کی روایت کا خاتمہ ضروری ہے، تخلیق اور جدت آج کے دور کی کرنسی ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہو گی کہ وہ سوال پوچھیں تاکہ بچوں کی ذہانت میں اضافہ ہو اور وہ مستقبل میں کامیابی سے ہمکنار ہوں، علم کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے ملک میں اچھی تبدیلی لائیں اور اپنا مستقبل خود بنائیں۔








